Ahmed Alvi

Add To collaction

29-Sep-2023 مزاحیہ شاعری


جمعرات کی روٹی


نام ہو مُردوں، کا پر زندہ، ہی کھائے فاتحہ 

آئے ملا جی جب اک گھر میں برائے فاتحہ


پاس کے گھر سے بلند آواز رونے کی سنی 

پوچھا کیا ہے ماجرہ کیا بات ایسی ہوگئی


ان کو بتلایا جوانی میں ہی شوہر مر گیا

عمر بھر کے واسطے بیوی کو بیوہ کر گیا


بولے ملا جی کرا دو غمزدہ سے میری بات

غم غلط ہو جائے گا ہو ساتھ گر اللہ کی ذات 


آڑ میں پردے کی جب غمگین بیوہ آگئی

اس کو سمجھاتے ہوئے اس طرح بولا مولوی


ہر کسی کو ذائقہ چکھنا ہے آخر موت کا

کوئی پیغمبر ہو اس دنیا میں کوئی اولیا


مولوی جی ان کے جانے کا نہیں ہے کوئی غم 

چار دن سے مانگتے تھے ایک بوسہ کم سے کم 


بوسہ نا دینے کی یہ تہمت بھی مجھ پر دھر گئے 

کیا کہوں میں ایک بوسے کی طلب میں مر گئے 


آپ کے شوہر کو پہنچا دونگا بوسہ قبر میں 

بخش دوں گا ان کو بوسہ آپ بوسہ مجھ کو دیں 


بھاگ جا اے مولوی اب پٹ نہ جائے تو کہیں 

بولی بیوہ، بوسہ، ہے جمرات کی روٹی نہیں 



   15
0 Comments